ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / باغی حکومت کے وزیر نے حوثیوں کوخون چْوسنے والاقرار دیا

باغی حکومت کے وزیر نے حوثیوں کوخون چْوسنے والاقرار دیا

Sun, 14 May 2017 19:53:17    S.O. News Service

صنعاء14مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں باغیوں کی حکومت کے وزیر تجارت عبدہ بشر نے حوثی ملیشیاؤں اور ان کی کارستانیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کے زیر انتظام انقلابی اور عوامی کمیٹیوں کو ختم کیا جائے جو وزارتوں اور اداروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔بشر نے باغیوں کی سیاسی کونسل کے نام نہاد صدر صالح الصماد کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اْس ظلم اور نا انصافی کو رفع کرنا اور بدعنوانی کے سوتوں کو خشک کرنا نا گزیر ہے جو بعض عناصر کو تحفظ دینے کی وجہ سے پھیل گیا۔ بشر نے خبردار کیا کہ صورت حال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔باغیوں کے وزیر نے اس امر کا بھی مطالبہ کیا کہ عوام کا خون چوسنے والوں کے حوالے سے خاموش نہیں رہناچاہیے۔بشر نے حوثیوں کو ان کی بچکانہ حرکتوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا صبر کسی وقت بھی ختم ہوسکتاہے۔


Share: